• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج اور ضمنی انتخابات کے معاملے پر بلائے گئے اجلاس میں نون لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، شیری رحمان شریک ہوں گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف، سینیٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر عثمان کاکڑ، اویس نورانی سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

پی ڈی ایم سربراہ کی جانب سے بلایا گیا اجلاس 18 جنوری کو 2 بجے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہوگا۔


تازہ ترین