• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا سے سارے معاملے کا کچھ لینا دینا نہیں تھا، شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سے سارے معاملے کا کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا بوئنگ777 طیارہ جو ملائیشیا میں روکا گیا یہ طیارہ 12 سال پہلے لیز پر لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہی لیز کرنے والی کمپنی ملائشیا کی تھی نہ ہی وہاں کوئی کیس چل رہا تھا، اچانک سے آرڈر لے کر وہاں طیارہ روک لیا گیا۔

شہباز گِل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ طیارہ پچھلے مہینوں میں استعمال نہیں ہورہا تھا، جیسے پوری دنیا میں کورونا وائرس کے باعث ریٹ کم ہوئے، پی آئی اے بھی ان کے ساتھ نئے ریٹ پر بات کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیس برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

معاون خصوصی شہباز گِل نے مزید کہا کہ اگر پی آئی اے ملکی پیسہ نہ بچانا چاہتا اور پورے پیسے لٹاتا رہتا تو تنقید کرنے والے خوش ہوتے جیسے پہلے سالوں میں ہوتا آیا ہے۔ 

تازہ ترین