• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریتک روشن کی فلم فائٹر کا بجٹ 250 کروڑ روپے مختص

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارریتک روشن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جلد پہلی بار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ایکشن فلم ʼفائٹرمیں نظر آئیں گے۔ اداکارریتک روشن کے اس اعلان کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دیپیکا اور ہریتک کو پہلی بار فلم میں دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔اب حال ہی میں بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی جانب سے ایکشن فلم ʼفائٹر کے حوالے سے تفصیلات بتائی گئی ہیں۔پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ہریتک روشن اپنے کیرئیر میں پہلی بار ایکشن فلم ʼفائٹر میں بھارتی ائیرفورس پائلٹ کا کردار ادا کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق فلم ʼفائٹر کو بولی وڈ کی سب سے بڑی ایکشن فلم سمجھا جا رہا ہے جس کا بجٹ 250 کروڑ روپے مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ فلم ʼفائٹر اگلے سال یعنی 2022 میں 30 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

تازہ ترین