• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے طرز عمل پر سینیٹ میں بحث، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو (نیب )کے طرز عمل پر سینیٹ میں گرما گرم بحث ‘حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئر مین نیب کہتے ہیں میں بلیک میل ہو رہا ہوں وہ آکر ہمیں بتائیں انکو کون بلیک میل کر رہا ہے اور کون ان سے یہ غلط کام کروانا چاہ رہا ہے‘نیب ہر آدمی کے اکاؤنٹ میں گھس جاتاہے۔

ملک میں کسی کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں ،یہ خطرناک چیز ہے ، اسکو ہر حالت میں روکیںجبکہ مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئےکہاکہ کسی کو احتساب سے بالاترنہیں رہنے دیں گے ‘لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی۔

ایوان بالاکے اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ریاست بمقابلہ کاروبار اور نیب بمقابلہ کاروبار نہیں ہونا چاہیے ،جس ملک میں پارلیمنٹ ڈر جائے تو عام آدمی تو کہیں کا نہیں ہے، جب تک نیب والے پارلیمنٹ آکر اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کریں گے۔

یہ جدوجہد چلتی رہے گی‘بالآخر میرے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کردیا ہے‘ مجھ پر دس کیس بنائیں مجھے نہیں پروا، حکومت کو نیب کے احتساب پرکیا اعتراض ہے۔

تازہ ترین