• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولز میں اقلیتی کوٹہ پر بھرتیوں کی تفصیل طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز نے اقلیتی کوٹہ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اور عملے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2015 سے لیکر اب تک اقلیتی کوٹے پر بھرتی کی تفصیل ارسال کی جائے جس میں بتایا جائے کہ 5 فیصد کوٹے کے حساب سے ضلع بھر میں کتنی پوسٹیں ہیں, اب تک کتنے، ای ایس ٹی، ایس ای ایس ای، ایس ایس ٹی، کلاس فور جونیئر کلرک کی بھرتی کیے گئے، دو روز کے اندر یہ معلومات لاہور ارسال کی جائیں۔
تازہ ترین