• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص نے مٹھائی کی دکان کھولی اوراس پر ایک بینر پر لکھوا کر لگادیا، ’’ہماری دکان سےتمام محلے والے مٹھائی خریدتے ہیں‘‘۔ دوسرے روز جب وہ دکان پر آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کے سامنے بھی مٹھائی کی دکان کھل گئی تھی اور اس پرلگے بینر پر لکھا تھا، ’’ہماری دکان سے شہر بھر کے لوگ مٹھائی خریدتے ہیں‘‘۔ پہلے دکاندار کو بہت غصہ آیا اور اس نے فوری طور سے نیا بینر بنوایا جس پر لکھا تھا، ’’میری دکان سے تمام ضلع کے لوگ مٹھائی خریدتے ہیں‘‘۔ اس جملے کے جواب میں دوسرے دکاندار نے بھی نیا بینر اس جملے کے ساتھ بنوایا، ’’ہماری دکان سے صوبے کے تمام لوگ مٹھائی خریدنے آتے ہیں ‘‘۔ یہ بینر دیکھ کر پہلے دکاندار نے دوسرابینر بنوا کر لگوایا جس پر تحریر تھا، ’’یہ سامنے والا دکاندار، میری دکان سے مٹھائی لے کر فروخت کرتا ہے‘‘۔

***************************

ایک لڑکے کے والد کا انتقال ہوگیا۔ ایک دوست اس کے پاس تعزیت کے لیے آیا۔ اس سے پرسہ کرنے اور تسلی دلاسہ دینے کے بعد پوچھا، ’’ مرنے سے قبل تمہارے والد نے تمہیں کوئی وصیت تو کی ہوگی، ان کے آخری جملے کیا تھے‘‘؟ اس لڑکے نے جواب دیا ، ’’ میری والدہ مرتےوقت تک ان کے سرہانے کھڑی رہیں، والد ان کے سامنے ہمیشہ سے ہی بولتے ہوئے ڈرتے تھے، مرتے وقت بھی خاموشی سے دم توڑ دیا‘‘۔

تازہ ترین