آپ آف لائن ہیں
جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسلم لیگ ن کا اجلاس، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، ضمنی انتخابات پر مشاورت

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے قائدین کی جانب سے ایم این اے اور ایم پی ایز سمیت رہنمائوں کو کارکنوں کومتحرک کرنے اور ساتھ لانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔احسن اقبال نے کہاکہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا،ضمنی انتخابات میں جیت شیر کی ہو گی، دھاندلی زدہ حکومت ضمنی انتخابات میں بھی دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے،ان کے دھاندلی کے ارادوں کو ناکام بنائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید