آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پلوامہ حملہ جعلی آپریشن تھا، بارہا سب کو بتایا، بھارت ریاست نہیں مافیا ہے، 20 برس سے دہشتگردی کا ڈھونگ رچا رہا ہے، معید یوسف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے۔

معید یوسف کہا کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، ہمیں بھارتی چوریوں پر حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایک مافیا اور روگ سٹیٹ ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ ہمیں حیران ہونا چھوڑ دینا چاہیے،بھارت کی کرتوتیں سب کے سامنے ہیں، بطورِ ریاست بار بارثبوت کے ساتھ سب کو بتا رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ جعلی آپریشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو بار بار مطلع کر رہے ہیں کہ بھارت اس طرح کا ایک اور جعلی آپریشن کر سکتا ہے، دنیا کو اس کا ڈوزیئر بھی دیا ہے۔ اب ہم نے دنیا سے نتائج نکلوانے ہیں۔ نتائج آنے تک بھارتی چہرے کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔

معاون خصوصی برائے قومی سلامتی کا ایک انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے بینک بھی دہشت گردی پھیلارہے ہیں، اب دنیا کوبھارت کے معاملے پرانصاف کرنا ہوگا۔ 

روزانہ کی بنیاد پربھارت کے خلاف چیزیں سامنے آتی ہے، دنیا کوبھارت کے خلاف انصاف پرمبنی فیصلہ کرنا چاہیے، بھارت نے پچھلے 20 سال سے دہشت گردی کا ڈھونگ رچایا تھا، بھارت ریاست نہیں ایک مافیا ہے۔۔

اہم خبریں سے مزید