آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

براڈ شیٹ نے نواز شریف کو جھوٹا اور چور کہا، مریم اور شہباز قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، شہباز گل

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ نے نواز شریف کوجھوٹا اور چورکہا، مریم نواز، شہباز شریف قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، وہ ہفتہ کے روز گورنر ہاوس لاہور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ بعض لوگ پیچھے بیٹھ کر بہت سی چیزوں کی ڈوریاں ہلا رہے ہیں لیکن سچ قوم کے سامنے آئے گا اور پتہ چلے گا کہ کون کون حمزہ شہاز کے پیسے یہاں سے اکٹھے کیا کرتا تھا۔

کچھ لوگوں کو قد بڑا کرنے کا شوق اور خوشی ہوتی ہے حالانکہ ان کے باپ دادا خرید وفروخت کاکام کرتے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید