• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول الیکشن کمیشن کو نہ دھمکائیں، شبلی فراز


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول الیکشن کمیشن کو نہ دھمکائیں، اپنی جماعت کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے جواب دیں، اپنی نالائقی اور نااہلی کا ملبہ دوسروں پر نہ ڈالیں،بلاول صاحب آپ کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے۔ 

وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جب سیاست اہلیت کی بجائے وراثت کی بنیاد پر ملے تو یہی حال ہوتا ہے جو آج پی ڈی ایم کا ہے۔

پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی ہے۔ذاتی مفادات کے دفاع کی تحریک میدانوں، مرکزی شاہراہوں سے سمٹ کر گلی محلوں اور تنگ و تاریک چوراہوں تک محدود ہو چکی ہے۔غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پنشنرز تک کو نہیں بخشا۔

تازہ ترین