• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیوم کاکڑ کی سیاسی وسماجی خدمات قابل رشک ہیں،بی این پی

کوئٹہ( آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء حاجی عبدالقیوم کاکڑ کی نا گہانی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت مخلص ، ایماندار اور وطن دوست انسان تھے ان کی سیاسی وسماجی خدمات قابل رشک ہیں،انہوں نے محدود وسائل میں زمانہ طالب علمی سے ہی فراخدلی سے عوامی خدمت کو جاری رکھا ایک دانشمند اور دور اندیش سیاسی رہنماء تھے وہ نہایت ہی صابر اور مستقل مزاج شخصیت کے مالک تھے ،انہوں نے ہر قسم کی تکالیف اور مشکل حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ برسوں پر نہیں ہو سکتا۔ دریں اثناء لقمان کاکڑ نے گزشتہ روز ان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔
تازہ ترین