• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روزفائرنگ واشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارکی جانب سے آئے روزاشتعال انگیز کارروائیاں وکشمیرمیں مظالم پرعالمی دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے ، بھارت ملک میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوششیں بھی کر رہا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے وہ ان سازشوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، ملک کے خلاف سرجیکل سٹرائیک پر بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد اور 2003ء کی جنگ بندی انتظام کی پاسداری کو یقینی بنائے، دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بھارت نے ہمسایہ ملک میں دہشت گردوں کے تربیت کے لئے متعدد ٹریننگ کیمپ قائم کئے ہیں۔
تازہ ترین