• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے اور ٹوئنکل کی ایک دوسرے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑیوں میں سے ایک اداکار اکشے اکمار اور ان کی اہلیہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 20 سال مکمل ہوئے تو دونوں نے ایک دوسرے کو خوبصورت انداز میں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

پہلے ٹوئٹر پر اکشے کمار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی خوبصورت انداز میں ایک تصویر شیئر کی، جبکہ اس کے ساتھ انھوں نے اپنی اہلیہ کے لیے پیغام بھی دیا۔ 

اکشے نے لکھا کہ میں اس ساتھ سے متعلق بہت پرامید ہوں، اس ساتھ کو 20 سال گزر گئے اور آپ آج بھی میرے دل کو جھومنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

ساتھ میں اکشے نے لکھا کہ آپ نے کبھی کبھار مجھے ناراض بھی کیا، لیکن اس کے باوجود میرے پاس دوسرا راستہ کوئی نہیں، کیونکہ جب آپ پاس ہوتی ہیں تو ہنسی بھی قریب ہوتی ہے۔ 

اکشے کمار نے اپنی اہلیہ کو ’ٹینا‘ کہہ کر مخاطب کیا اور انھیں اپنی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ 

بالی ووڈ کے کھلاڑی کے بعد ان کی اہلیہ نے اسی تصویر کے ساتھ اپنے شوہر کو انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔ 

تازہ ترین