ملائیشیا میں ضبط کیے گئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے مسافر اسلام آباد پہنچ کر پھٹ پڑے اور شکایتوں کے انبار لگادیے۔
مسافروں نے کہا کہ طیارے سے اتارے جانے اور متبادل فلائٹ کا بندوبست ہونے تک نہ کھانا دیا گيا، نہ رہائش دی گئی، مسافروں کو جہاز سے اتارنے کی وجہ بھی فنی خرابی بتائيی گئی۔
پی آئی اے کی جانب سے لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہ بھرنے پر دو دن قبل کوالالمپور ایئر پورٹ پر طیارے کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔
ملائشیا میں ضبط ہوئے پاکستانی تیارے کے مسافر کوالا لمپور سے دو پروازوں کے ذریعے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ واقعہ پر شدید دکھ ہوا لیکن صرف اپنے ملک کی عزت کی خاطر مشکلات کو برداشت کیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نے ہم سے جھوٹ بولا کہ تیارے میں ٹیکنیکل مسئلہ ہے، کئی گھنٹے بھوکے پیاسے اور ذہنی مشکلات کا شکار رہے۔
نجی پرواز ای کے 614 سے 118 مسافر اور کیو آر 632 کے ذریعے 54 مسافر گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے۔
مسافروں نے مزید شکوہ کیا کہ اگر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے یہی حالات رہے تو آئندہ کبھی اس پر سفر نہیں کریں گے۔