• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے طیارے کا معاملہ قانونی ہے پی آئی اے ہی دیکھے گا، پاکستانی ہائی کمیشن

ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا  کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارے کو تحویل میں لینے کا معاملہ قانونی ہے، اسے پی آئی اے کے قانونی ماہرین ہی دیکھیں گے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ملایا کورٹ کوالالمپور کے فیصلے کے تحت ملائیشین حکام نے پی آئی اے طیارہ تحویل میں لیا۔


انہوں نے کہا کہ طیارے کے معاملے پر ہائی کمیشن اور پی آئی اے حکام ملائیشین حکام سے رابطے میں ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہائی کمیشن، پی آئی اے اور قانونی ماہرین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

تازہ ترین