• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن صدارتی تقریب کے پہلے روز ہی مسلم ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کردیں گے

واشنگٹن (جنگ نیوز )نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے متعدد ایگزیکٹو آرڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے جس میں افتتاحی روز مسلم ممالک پر عائد متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بننے والے نئے چیف آف اسٹاف رون کلائن کی جانب سے جاری ایک میمو کے مطابق نئی امریکی انتظامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی۔میمو کے مطابق صدارتی آفس 10 روز کے اندر ماضی کی متعدد پالیسیوں میں تبدیلی لائے گا۔جوبائیڈن انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاؤکے اقدامات، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدہ اور لاکھوں افراد کو شہریت حاصل کرنے کی امیگریشن قانون سازی جیسے اہم امور پر فیصلے لے گی۔

تازہ ترین