• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کے طلباء تحریک کاحصہ کیوں نہیں بن سکتے،مولانا امجدخان

لاہور (نمائندہ خصوصی) غریب عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا گیا ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اب تیزی کے ساتھ مہنگائی کا سونامی آرہاہے ،آئی ایم ایف سے چند ٹکروں کی خاطر غریب عوام کو مہینے میں کئی بار مہنگائی کے تحفے دیئے جارہے ہیں ،دینی مدارس کے افراد ماضی میں بھی مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں اور آج بھی ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے ر ہیں گے،انڈیا ،اسرائیل اور امریکہ وطن عزیز میں انتشار کے لیئے مذموم کوششیں کر رہے ہیں جے یو آئی ایسی ہر سازش کو نا کام بنانے کے لیے میدان عمل میں ہے اور رہے گی، پی ڈی ایم کے جلسوں میں پروانے ،متوالے اور جیالے شریک ہوتے ہیں دینی مدارس ،یونیورسٹیز ،کالجزکے طلباء ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں تو پھر پر امن تحریک کا حصہ کیوں نہیں بن سکتے ہیں ،شیخ ر شید بیانات دینے قبل ماضی میں اپنے بیانات کو دیکھ لیا کریں ان خیالات کااظہارجے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا او ر جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ وفاقی کابینہ دینی مدارس سے رابطے کے لیئے کمیشن قائم کر نے کے بجائے اپنی ناکامیوں پر غور کے لیئے خصوصی اجلاس کریں۔ جس میں سکرین لگاکر پرانا ریکارڈ دیکھیں جو دھرنوں اور جلسوں میں کن نعروں اور وعدوں کی باتیں کی جاتیں تھیں اور کون سے وعدے پورے کیئے یقینا ضمیر استعفے کا مطالبہ کرے گا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ دینی مدارس نے بہترین اور کامیاب افراد قوم کو دیئے ہیں ۔
تازہ ترین