ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کو شہر کے متعدد ہسپتالوں نے پراپرٹی ٹیکس ادائیگی سے استثنیٰ کی درخواست دے دی ہے، اس ضمن میں ایکسائز حکام نے ان ہسپتالوں کی انتظامیہ سے سالانہ آمدن و اخراجات کے گوشوارے طلب کرنے سمیت چارٹرڈ اکاونٹ کے سرٹیفکیٹ طلب کرلیئے ہیں۔