• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں بتایا ہے کہ ان کا پسندیدہ کارٹون کون سا ہے اور انہوں نے اس سے کیا سیکھا۔

اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ ان کا پسندیدہ کارٹون ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کارٹون ’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ نے مجھے سکھایا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، چیزیں کتنی ہی ڈراؤنی کیوں نہ ہو جائیں ان کا سامنا کرنے سے کبھی نہ ڈریں اور آخر میں تمام چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔

’کریج دی کاورڈلی ڈوگ‘ ایک امریکن ہارر اینی میٹڈ شو ہے جسے جان آر دل ورتھ نے بنایا تھا اور یہ 1999 سے 2002 تک ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

تازہ ترین