• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں CNGاسٹیشنز 3 روز کیلئے دوبارہ بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے تین روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے۔

اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، ایل این جی اور مقامی گیس پر چلنے والے پمپس بھی بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سندھ میں سی این جی اب جمعرات صبح 8 بجے دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کی بندش کے بعد گزشتہ روز صبح 8 بجے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے جنہیں آج صبح دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین