• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمکیاں ملنے کے بعد ریچا چڈھا نے کیا ٹوئٹ کیا؟

بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا کی فلم ’میڈم چیف منسٹر‘ ریلیز سے پہلے ہی متنازعہ بن گئی۔ دھمکیاں ملنے کے بعد اداکارہ نے اس کا جواب ٹوئٹ کے ذریعے دے دیا ہے۔

ریچا چڈھا نے اپنی فلم ’میڈم چیف منسٹر‘ کے پوسٹر سے متعلق ملنے والی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نہیں ڈرتے۔

اس سے قبل فلم کا پہلا پوسٹر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ریچا نے کہا تھا کہ ایسا غیر ارادی طور پر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اس فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا جس میں ریچا چڈھا کو جھاڑو پکڑے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

34 سالہ ریچا چڈھا کا فلم ’میڈم چیف منسٹر‘ میں تعلق بھارت کی نچلی ذات ’دلت‘ سے دکھایا گیا ہے۔ وہ اپنی محنت اور جد وجہد سے ایک ریاست کی وزیراعلیٰ کے عہدے تک پہنچ جاتی ہیں۔

تازہ ترین