• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو خاتون کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔بعدازاں حریم شاہ نے  مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔اب ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ  بال سنوارتے ہوئے ویڈیو بنارہی ہے اور مفتی قوی اپنے تعلیم کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ مدینہ منورہ اور جامعۃ الازہر سے کورس کیے ہیں۔

تازہ ترین