• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری علی شان انتقال کرگئے

ہڈرزفیلڈ/برمنگھم(نمائندگان جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے ممبر چوہدری علی شان برمنگھم میں انتقال کر گئے ہیں۔ اُن کی وفات پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی قیادت اور رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ،سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی ، علامہ قاری محمد عباس صدر ،آصف نسیم راٹھور ،میاں افضل خالد ، چوہدری محمد زمان ، سلطان حیات ، چوہدری علی شان ، ناہید خان ، مرزا سرفراز احمد ، صاحبزادہ اکرامُ الحق ، سردار عبد الرحمان خان ، اے ڈی خان، یاسر درانی ، صغیر احمد کالس ، آصف خان جدون ، چوہدری اصغر علی چارلی ، نصر اللہ خان مغل ، ندیم اقبال سمیلہ ، محمد یاسر ، امیر حیدر تالپور ، نور حسین جعفری ، گُلزار خا ن ، غزالہ خان، چوہدری شاہنواز ، چوہدری محمد عمران واحد ، چوہدری عبدالقیوم، چوہدری عبد القیوم ، طیب کمال پاشا ،خواجہ معین الدین ،سرور رانجھا ، چوہدری عبد المجید ، خورشید بخاری ، شاہ محمد کھوکھر ، آغا تنویر اقبال ، عمر میمن، رضیہ چوہدری ، عادل بھٹی ، چوہدری محمد سلیم ، لالہ علی اکبر ، میاں محمد سلیم، محمد سعید مغل ایم بی ای، مرزا اختر محمود، چوہدری منظور حسین، حاجی شریف مغل، چوہدری ارشاد عزیز، راجہ امجد خان، چوہدری آفتاب،راجہ ناصر محمود، چوہدریبشارت ، تیمور شہزاد، زاہد خٹک، عرفان طاہر، انجمن جرال،رضیہ شیخ و دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت وافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی شفیق و مہربان شخص تھے ، اللہ تعالی مرحوم کی قبر کو جنت کا گہوارہ بنائے اور جنتُ الفردوس کے اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور لواحقین اہل وعیال اور تمام متوسلین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
تازہ ترین