• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا‘ عمران خان

مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا‘ عمران خان


اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‏بھارتی شہ پر پاکستان میں کی جانےوالی دہشتگردی‘کشمیر میں اس کےمظالم اور 15 برس سےہمارےخلاف برپا اس کی ڈس انفارمیشن مہم کا پردہ چاک ہوچکاہے۔

مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کےمابین ناپاک گٹھ جوڑ بےنقاب ہوا ہے‘پاکستان بھارت کےجارحانہ عزائم اور مودی سرکاری کی سفاکیت سے پردہ اٹھاتا رہے گا۔

بارڈر مارکیٹس کے قیام سے نہ صرف مقامی آبادی کو روزگار بلکہ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ 

پیر کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ 2019 میں جنرل اسمبلی سےاپنےخطاب میں میں نے بتایا کہ سفاک مودی سرکار نے بالاکوٹ واقعہ کو کیسےاپنی انتخابی فتح کیلئے استعمال کیا۔

تازہ ترین