• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زراعت تباہ اور عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہرشعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی تو دوسری جانب بلوچستان میں ایرانی پٹرول کے کاروبار پر پابندی نے عوام کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا اور ان کے چولہے بجھا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے غریب کا روزگار بھی چھین لیا بلوچستان میں عوام کا واحد ذریعہ زراعت ہے جس کا دارومدار بجلی سے ہے لیکن نوشکی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان اور زراعت کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسکو نے نوشکی میں بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ فوری حل نہ کیا تو عوام کیساتھ مل کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین