• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں: سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کیسز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں نےکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، میرے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں، نیب کا ادارہ سیاست دانوں کا میڈیا ٹرائل کرنا بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہےجس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں، میری کوئی بےنامی جائیداد نہیں ہے نہ کوئی فرنٹ مین ہے۔

سلیم مانڈوی والا کے مطابق کڈنی ہلزپلاٹس کیس سیاسی کردار کشی کے لئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کو بے نقاب کرنے کی میری جدوجہد جاری رہے گی۔

تازہ ترین