• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر چوک کو الیکشن کمیشن پر چڑھائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے: فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کیے جانے والے احتجاج پر ردعمل دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ جیب کترے بن کر عوام کو لوٹتے رہے، بےنظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا اس کی حکومت ختم کرنے کے لیے نواز شریف کو اسامہ بن لادن نے فنڈنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اداروں کوکمزور کرنا چاہتے ہیں، آج کوئی روڈ بلاک نہیں کیا گیا۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ کشمیرچوک کو الیکشن کمیشن پرچڑھائی کے لیے استعمال کررہے ہیں، یہ لوگ جمہوریت کی جڑوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین