• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں، نجی اداروں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت پر ایچ آر سی پی کو تشویش


ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں اور نجی اداروں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ایچ آر سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ورکنگ کلاس پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے، ورکنگ کلاس کے لیے کم قیمت پر ویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ کم آمدن طبقہ معاشی بحران میں زندہ رہنے کے لیے کوشاں ہے، وفاقی حکومت کی امیر نواز پالیسیوں، بےجا ترجیحات نے کم آمدن طبقے کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

کمیشن نے مطالبہ کیا کہ مختص فنڈز شفاف انداز سے شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے استعمال کیے جائیں۔

تازہ ترین