• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون ہفتے میں کتنے دن ورزش کرتی ہیں؟

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز اور وہ کتنے دن ورزش کرتی ہیں سمیت اپنی معمولات زندگی کے حوالے سے بتا دیا۔

انسٹاگرام پر دیپیکا پڈوکون نے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ان سے کچھ بھی پوچھیں۔ جس پر متعدد لوگوں نے اداکارہ سے سوالات پوچھے جس کا انہوں نے جواب دیا۔

دیپیکا پڈوکون سے ایک شخص نے سوال کیا کہ وہ کونسا کام ہے جو آپ روزانہ کرنا پسند کرتی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ دن کا آغاز ورزش سے کرنا بہت اہم ہے، اس لئے میں ایسا ہی کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہفتے کے ساتوں دن ورزش نہیں کرتی مگر کم از کم 3 سے 4 بار کرتی ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ صبح جب سو کر اٹھتی ہوں تو سب سے پہلے الارم بند کرتی ہوں۔

کھانے پکانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بسکٹ وغیرہ بنانا پسند ہےجو کہ اچھا بھی بناتی ہوں۔

تازہ ترین