• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں درست مردم شماری کرائی جائے،الطاف شاہد

برمنگھم ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ کراچی کےشہریوں نے پاک سرزمین پارٹی کی احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے شہرقائدکے مردم شماری نتائج کو مسترد کردیا ہے۔اس کامیاب ریفرنڈم کاکریڈٹ پی ایس پی اوراس کی نیک نیت قیادت کوجاتا ہے،پی ایس پی کی قیادت نے جمہوری اندا ز سے وفاقی حکومت کومتنبہ کردیا ہے کہ کراچی کی درست مردم شماری تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔اپنے بیان میں چوہدری الطاف شاہدنے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں شہریوں نے منفی ہتھکنڈوں کیخلاف زورداراندازسے عوامی طاقت کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنااصولی موقف پیش کیا جس میں معاشرے کے مختلف طبقات پرجوش انداز سے شریک ہوئے اورنااہل حکمرانوں کوللکارا ۔انہوں نے کہا کہ یہ2021ء ہے ،سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے حکمران عوام کوگمراہ اوران کے حقوق غصب نہیں کرسکتے ۔شہرقائدؒ پاکستان کی سماجی ،سیاسی،ثقافتی اور معاشی سرگرمیوں کامرکز ہے جوکراچی میں پائیدارامن ،اس کی بہتری اورتعمیروترقی کی بات کرے گااسے چاروں صوبوں سے پذیرائی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ میں خوشحالی آنے سے پاکستان معاشی طورپر خودکفیل اورخوشحال ہوگا ۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کادل اوورسیزپاکستانیوں سمیت ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔
تازہ ترین