آپ آف لائن ہیں
ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ارباب کرم خان روڈ پر ملک شاپ سیل

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فو ڈ اتھا رٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی و ناقص دودھ کی فروخت پر کارروائی کرتے ہوئے ارباب کرم خان روڈ پر واقع دکان سیل کردی جبکہ بروری روڈ کے علاقے میں قائم مختلف ملک شاپس سے دودھ کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے حاصل کئے گئے جن کی رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ مذکورہ ملک شاپس میں فروخت ہونے والے دودھ کے معیار اور مراکز میں صفائی کے انتظامات بارے عوام کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں،جس پر بی ایف اے کی معائنہ ٹیموں نے ملک شاپس کا معائنہ کرتے ہوئے موقع پر دودھ کے مختلف ٹیسٹ کئے ، ٹیسٹ رپورٹ غیر تسلی بخش آنےاور دودھ ملاوٹی و غیر معیاری پائے جانے پر مذکورہ ملک شاپ کو سیل کیا گیا ۔

کوئٹہ سے مزید