آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تاجر اتحاد کامہنگائی اور ڈرائی پورٹ کی منتقلی کے فیصلےکیخلاف احتجاج

پشاور (لیڈی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا نے مہنگائی اور پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی کے فیصلےکہ خلاف احتجاج کیا جس کی قیادت تاجر اتحاد خیبر پختونخواکے صدر مجیب الرحمن نے کی احتجاج میں مختلف بازاروں کے صدور اور تاجروں ظفر منہاس محمد شوکت محمد عقیل نصیر الدین شیخ اسلم شاہد حاں شفیق حان عدنان مستکیم سردار حسین زبیر گل محمد شاہ اور دیگر تاجروں نے شرکت کی احتجاج سے مجیب الرحمن نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پشاور کی عوام نے پی ٹی آئی کو تبدیلی اور عوام کو روزگار امن اور بنیادی سہولت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ارباب اختیار نے بغیر مہنگائی اور بےرو زگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ہرروز ارباب اختیار کی طرف سےہرچیز کی نئی قیمت لگ جاتی ھے ۔ ملک میں بےروزگاری اور مہنگائی اتنی بڑھ گئ ہے کہ بنیادی ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

پشاور سے مزید