آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صحت کی سہولیات عوام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے‘ رابعہ بصری

پشاور(جنگ نیوز)عوام کی صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ‘ڈاکٹر‘ نرس اور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے ہیروہے جواپنی جانوں پر کھیل کر مریضوں کی خدمت کررہے ہیں یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ رابعہ بصری نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے دوران کہیں انہوں نے dermatology unit کا دورہ کیا اور مریضوں سے فردا فردا ملاقات کی اور انکوہسپتال کی طرف سے دئیے گئے سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا جس میں مریضو ں نے ہسپتال کی طرف سے دئیے گئے علاج سے اطمنیان کا اظہار کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہیلتھ رابعہ بصری نے کہاکہ ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرامیڈ یکس ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کورونا وائرس کے پھوٹ پھوٹ میں بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ا ور مریضوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں اس موقع پر رابعہ بصری نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے باہر میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لئے صوبائی حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں اور ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس سے نجات حاصل ہوسکے ۔

پشاور سے مزید