• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں کورونا سے مزید 603 متاثرین انتقال کر گئے

اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 603 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک روز قبل 377 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔

اطالوی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ کیسز کی روزانہ کی تعداد 8 ہزار 824 سے بڑھ کر 10 ہزار 497 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 2 لاکھ 54 ہزار 70 ٹیسٹ کیے گئے تھے جبکہ اس سے ایک روز قبل ایک لاکھ 58 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

اٹلی میں اب تک کورونا سے 83 ہزار 157 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو یورپ میں دوسرے اور دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 24 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین