آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اکشے کمار کو پہلی گرل فرینڈ نے کیوں مسترد کیا؟

بھارتی ادکار اکشے کمار کو ان کی پہلی گرل فرینڈ نے ایک معمولی وجہ کو بنیاد بناتے  ہوئے مسترد کردیا تھا۔ 

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکشے کمار کی ایک ویڈیو دوبارہ زیرِ گردش ہے جس میں اکشے یہ سارہ واقعہ بیان کر رہے ہیں۔ 

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے بتایا کہ ان کی پہلی گرل گرینڈ انھیں اس لیے چھوڑ کر گئی کیوں کہ وہ انھیں بوسہ نہیں دیتے تھے۔ 

 اکشے کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ میں بہت زیادہ شرمیلا تھا، اپنی گرل فرینڈ کے کندھے پر ہاتھ تک نہیں رکھا نہ ہی ہاتھ پکڑ کر ساتھ چلا لیکن اس لڑی کو مجھ سے ایسا سب کروانے کی خواہش تھی، تاہم میں نے یہ سب نہیں کیا تو وہ چھوڑ کر چلی گئی۔


اس واقعے کو سنانے کے بعد پرگرام کے میزبان نے جب سوال کیا کہ آپ نے اس تجربے سے کیا سیکھا تو اکشے نے کہا کہ ’میں نے یوٹرن لیا اور تبدیل ہوگیا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید