امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے کشمیر پر صدی کا سب سے بڑا یو ٹرن لیا۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان می امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کشمیر پر یوٹرن سے پاکستانی ہی نہیں، دنیا بھی حیران ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران کشمیریوں سے مخلص ہیں تو بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔
براڈشیٹ معاملے پر گفتگو امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر حکومتی کمیٹی منظور نہیں ہے، اس پر سپریم کورٹ ایکشن لے۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کارخانے بند اور لنگر خانے تعمیر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خودمختار اور مضبوط ادارہ ہو۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی نے وہی طریقہ اپنایا جیسا ماضی میں ہوا تھا۔