• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اوپر جانا چاہتے ہیں، ربادا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے فاسٹ بولرکگیسوربادا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان کیخلاف سیریز میں ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرے گی۔ پریکٹس وکٹوں پرگیند زیادہ باؤنس نہیں ہے۔ پاکستان کوہرا کر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اوپر جانے کی کوشش کریں گے۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ربادا نے کہا کہ پاکستان میں محفوظ محسوس کررہا ہوں۔ ہمارا فوکس صرف کرکٹ پرہےپہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے پر خوش ہوں۔

تازہ ترین