• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹی وی کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) سرکاری کمپنیوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نےسرکاری ٹی وی کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی ، کمیٹی نےوزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کے فرانزک آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا،کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، مشیر امور ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے،کابینہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات ونشریات کی درخواست پرسرکاری ٹی وی کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ، سیکرٹری اطلاعات نےبتایا کہ پی ٹی وی کو مالی لحاظ سے قابل عمل بنانے اور پیشہ وارانہ اور تکنیکی لحاظ سے موثر اور مضبوط کرنے کےلیے بڑے پیمانے پر ری سٹرکچرنگ جاری ہے،وزارت خزانہ نےرپورٹ پیش کی کہ کئی سرکاری کمپنیاں مشکل میں ہیں ، کمیٹی نے ہدایت کی کہ سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کی موجودہ فہرست کو دوبارہ مرتب کیا جائے اور کمیٹی کے سامنے نجکاری کا روڈ میپ پیش کیا جائے۔

تازہ ترین