• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ میں ناموس رسالت قانون کے غلط استعمال کی کوئی شکایت نہیں ملی، طاہر اشرفی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )نمائندہ خصوصی وزیراعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی اور جبری شادی کی شکایات انتہائی کم ہیں ، گزشتہ تین ماہ میں توہین ناموس رسالت کے قانون کے غلط استعمال کی ایک شکایت نہیں ملی۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ، عالمی ذرائع ابلاغ میں فیصل آباد کی مسیحی بچی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کے بارے میں پولیس اور مقامی اداروں کے پاس کوئی شکایت درج نہیں ہوئی جس بچی کی شکایت آئی اس پر مکمل قانونی کارروائی کی گئی ، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین