اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے کھلے عام رائے شماری کا طریقہ کار رائج کرنے کے حوالے سے ذیلی قانون سازی سے متعلق قانونی و آئینی رائے کے حصول کیلئے دائر صدارتی ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ریفرنس کی حمایت کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو قومی اسمبلی اسکو سپورٹ کریگی، اسپیکر اسمبلی نے بدھ کے روز جمع کروائے گئے جواب میں مذکورہ بالا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے عام رائے شماری کا طریقہ کار رائج کرنے سے ہی سینیٹ کے انتخابات شفاف طریقے سے منعقد ہونگے جس سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوجائیگی۔