• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچلر کی دو سال کی ڈگری کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کر دیا گیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ملک بھر میں نئی ہائیر ایجوکیشن پالیسی اور انڈر گریجویٹ پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔

 بیچلر کی دو سال کی ڈگری کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کر دیا گیا، پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم، بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا جا سکے گا۔ 

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکایت کی تھی کہ ڈگری کی ویلیو میں اضافہ ہونا چاہیے۔

 کافی لوگوں کو ڈگری حاصل کرنے کے بعد دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم اور انڈسٹری میں مس میچ ہے۔انڈر گریجویٹ ڈگری میں پریکٹیکل نالج کی کمی کی شکایت تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پریکٹیکل کمپی ٹینسی کو ڈگری میں شامل کر دیا ہے ، انڈر گریجویٹ ڈگری کیلئے 9 ہفتوں کی انٹرن شپ لازمی قرار دیدی ہے ، انڈر گریجویٹ کیلئے ایکسٹرا کریکولر اور انٹرپنیورشپ شامل کیا ہے۔

 چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ڈگری کیساتھ پریکٹیکل ورک کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیچلر کی دو سال کی ڈگری کا نام تبدیل کر کے ایسوسی ایٹ ڈگری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین