• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں، 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد کے شہری بھی تین گاڑیوں، ایک موٹر سائیکل سے محروم کر دیئے گئے ۔ تھانہ نصیرآباد نے بٹوہ چھیننے جس میں شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس،2 اے ٹی ایم کارڈز، سول ڈیفنس کارڈ ، 2600 روپے اور دیگر کاغذات تھے، دوسری واردات میں گن پوائنٹ پرموبائل اور33ہزار 500 روپے چھیننے، تھانہ ریس کورس نےموبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نے موبائل چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے موبائل اور 8ہزارچھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے 2موبائل چھیننے، تھانہ نصیرآباد نےجیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے چوری ، دوسری واردات میں مسجد کے اندر کوٹ سے 2لاکھ روپے چوری ، تیسری واردات میں موبائل چھیننے، چوتھی واردات میں موبائل اور35ہزارروپے لوٹنے، تھانہ آراے بازار نے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ روپے، سات تولے طلائی زیورات ، کپڑے15 جوڑے، پسٹل،جو سر ،2 ایل ای ڈیز ،وائی فائی ڈیوائس چوری، تھانہ ریس کورس نے 50 ہزار روپے چوری، تھانہ گوجرخان نے موبائل فون چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے بکری چوری، تھانہ روات نے ایل سی ڈی ، دو کمبل ، بیڈ شیٹ ،جرسیاں ،چادریں چوری، دریں اثناء تھانہ کورال اور تھانہ رمنا نے دو گاڑیاں چوری ، تھانہ گولڑہ نے نقدی و قیمتی سامان چوری ، تھانہ انڈسٹریل ایریا نےتین لاکھ روپے کے انعامی بانڈز اور لاکھوں کے زیوارت ، سی ڈی وغیرہ چوری ، لوہی بھیر پولیس نے گاڑی رینٹ پر لے کر واپس نہ کرنے پر مقدمات درج کرلئے۔مقامی اخبار کے کارکن کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا اورموٹرسائیکل نقدی اور موبائل چھین کر چلتے بنے۔ شہروز احمد کو رات ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے اڑھائی بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سوار جن کی عمریں اٹھارہ انیس سال تھی نے لوٹا۔ ملزمان تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سے موبائیل فون اور موٹر سائیکل نمبرپی اے ایل 046 چھین کر فرار ہو گئے۔
تازہ ترین