• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار دینے والوں نے عوام کو بیروزگار کردیا‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری پشین میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی ،آصف حریفال،ضمیر اختر،شہباز خان ،خدائیداد ترین،رازق لالااورمحمد دین نے بیان میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے361ملازمین کی برطرفی کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 361غریب سی اینڈ بلیو کے ملازمین کو 10سال بعد روزگار سے برطرف کرنا شرمناک عمل ہے انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کومہنگائی وبیروزگاری کا تحفہ دینے والی نااہل حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان کا روزگار چھین رہی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) اس عمل کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) متاثرہ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہے ۔
تازہ ترین