فیصل آباد میں کار نہ روکنے پر پیڑولنگ پولیس کےاہلکاروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس سے کار سوار نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
ڈجکوٹ ناکے پر کار نہ روکنے پر پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں نے کار سواروں پرمبینہ طورپر فائرنگ کی ۔
پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سےنوجوان کی ہلاکت اورنوجوانوں کےزخمی ہونے پر مقامی افراد نے احتجاج کیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےواقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔