• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان سعید اور ایمان علی کا ’بولڈ‘ فوٹو شُوٹ مقبول

گلوکار و اداکار فرحان سعید کا ’ٹچ بٹن‘ کی ہیروئن ایمان علی کے ساتھ کروایا گیا ’رومانوی‘ فوٹو شوٹ مقبول ہورہا ہے۔

فرحان سعید اور ایمان علی کا فیشن کلیکشن کے لیے کروایا گیا فوٹو شوٹ کروایاجس میں دونوں انتہائی رومانوی انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔


دونوں اداکاروں کی جانب سے جب فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اور مداحوں نے دونوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔


فرحان سعید نے ایمان علی کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں اہلیہ عروہ حسین کو بھی ٹیگ کیا تاہم ان کی اہلیہ نے ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو شیئر نہیں کیا، نہ ہی ان پر کمنٹس کیے۔

دونوں نے فوٹو شوٹ کے دوران جہاں مختلف انداز اپنائے، وہیں دونوں نے مختلف طرح کے لباس بھی پہنے، جنہیں مداحوں نے کافی سراہا۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے فوٹو شوٹ میں ان کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’ٹچ بٹن‘ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے گئے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی فلم رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

اگرچہ ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید اور ایمان علی کے علاوہ فیروز خان اور سونیا حسین بھی ہیں تاہم فیشن کلیکشن نے صرف فرحان سعید اور ایمان علی کا فوٹو شوٹ کیا۔


خیال رہے کہ ایکشن اور رومانس سے بھری پاکستانی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا ٹیزر سامنے آیا تھا، ٹیزر میں شہر اور گاؤں کی زندگی کو پیش کیا گیا تھا۔

فلم ’ماہِ میر‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے سب کو حیران کرنے والی ایمان علی فلم’ٹچ بٹن‘ میں اپنے کیرئیر کے ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فرحان سعید بھی بڑے پردے پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔

فلم ’ٹچ بٹن‘ میں فرحان سعید، فیروز خان ،ایمان علی اور سونیا حسین سمیت دیگر نامور فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فرحان سعید اور ایمان علی کی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروڈکشن عروہ حسین نے کی ہے اور اس فلم  کو 2020 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔

تازہ ترین