• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کا کراچی جیمخانہ میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ جاری


تیسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد پاکستانی ٹیم آج سے جنوبی افریقاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کررہی ہے، مہمان ٹیم کا بھی دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ شروع ہوگیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ کی تیسرے کوویڈ 19ٹیسٹنگ کی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں نے آج سے نیشنل اسٹیدیم کراچی میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔

قومی اسکواڈ کا کراچی میں یہ پہلا ٹریننگ سیشن ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑی شام چار بجے تک بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے جبکہ ٹیم مینجمنٹ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ کا جائزہ بھی لے گی ۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد کراچی جیم خانہ میں دو روزہ انٹرا اسکواڈمیچ کھیل رہی ہے، مہمان ٹیم 23جنوری سے نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس کرے گی۔


تازہ ترین