• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا، ماہرین کا ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور


کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد بھی نظر نہیں آرہا۔

رواں ماہ کے ابتدائی 20 دن میں سندھ میں وائرس کی اوسط شرح 15.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

صوبے میں کورونا وائرس سے 248 اموات ہوئیں ہیں جن میں سے 95 فیصد افراد کا تعلق کراچی سے تھا۔


مرنے والوں میں 90 افراد گھروں میں کورونا سے ہلاک ہوئے۔

اسی طرح گذشتہ 24 گھنٹے میں کراچی اور حیدر آباد میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 17 فیصد سے زائد رہی۔

ادھر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں تبدیلیاں آرہی ہیں اور اس کے ساتھ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔

انھوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ لازمی ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں۔

تازہ ترین