• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم پُراعتماد ہے، سب میں فائٹنگ اسپرٹ ہے، ندا ڈار

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ ٹیم اس وقت پُراعتماد ہے اور سب میں فائٹنگ اسپرٹ موجود ہے۔ 

ایک روز قبل پاکستان ویمنز ٹیم کو جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں 3 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

اس میچ میں ندا ڈار نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جبکہ ان کا ساتھ دوسرے اینڈ پر موجود ڈیانا بیگ نے دیا تھا جنھوں نے 34 رنز بنائے تھے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا ہے کہ ٹیم پراعتماد ہے، سب میں فائٹنگ اسپرٹ موجود ہے اب اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ 

قومی ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر نے کہا کہ کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے ویمن کرکٹرز کے ساتھ کام کیا ہے، انہیں معلوم ہے کہ ہمیں کہاں بہتر کرنا ہے۔


انھوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ہیمپ ہمارا اعتماد بڑھانے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی لیگ بگ بیش کے تجربے سے متعلق ندا ڈار نے کہا کہ بگ بیش کھیل کر دوسری ٹیموں کی صلاحیت کا بہت اندازہ ہوا ہے۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کی لیگ کھیل کر گیم پلان میں کافی نکھار آیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے سے متعلق ندا ڈار نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھی ٹیم نے آخری وقت تک فائٹ کیا۔

انھوں نے کہا کہ پہلے میچ میں سب ٹیم کا یہی ہدف تھا کہ ہمت نہیں ہارنی۔

اپنی پرفارمنس سے متعلق ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو جتوانے میں کردار ادا کروں۔

تازہ ترین