• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔ 

انھوں نے کے ایم سی کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو 17 کروڑ روپے دینے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ موبائل فون ٹاورز کے ٹیکس واپس کے ایم سی کو دیے جائیں۔

انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کے ایم سی پارک اور ہٹس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے اقدامات کرے۔

تازہ ترین