کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر)سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن نے پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن سے نالاں ہوکراس کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ۔سکریٹری افتخار احمدکے مطابق فیڈریشن سندھ میں اپنے من پسند لوگوں کو مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔